حاجی پور،2؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ویشالی پولیس نے زیورات کی دکان میں بڑی ڈکیتی کی واردات کا انکشاف کیا ہے۔ ڈکیتی میں ملوث ڈاکو کو گرفتار کرلیا گیا ہے لیکن ڈاکوئوں کے انکشافات سے پولیس خود حیران رہ گئی۔
دراصل اپنی گرل فرینڈ کو زیورات تحفہ دینے کے لئے ڈاکو نے زیورات کی پوری دکان لوٹ لی۔ 8 دسمبر کو صدر تھانہ علاقے کے دھرہرا میں جیولری کی دکان میں ڈکیتی ہوئی۔ ڈاکوؤں نے زیورات کی دکان سے سونے اورچاندی کے زیورات لوٹ لئے۔ جب پولیس نے اس معاملے کی تفتیش کی تو ڈاکو پولیس کے قبضے میں آگیا۔چوری شدہ زیورات کی تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے زیورات کی دکان سے اپنی گرل فرینڈ کو نیا تحفہ دینے کے لئے ڈکیتی کی تھی۔ ملزم کے بجائے گرل فرینڈ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے بھاری مقدار میں سونے اور چاندی کے زیورات برآمد کئے گئے۔
پولیس نے نابالغ گرل فرینڈ کو ریمانڈ ہوم بھیج دیا ہے، جبکہ عاشق ڈاکوؤں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ایسے معاملے کے انکشاف کے بعد عاشق کی محبوبہ کی ایسی کہانی منظر عام پر آئی ہے، جس کی وجہ سے عاشق اپنی گرل فرینڈ کو خوش کرنے کے لئے کسی بھی طرح کے واقعے کو انجام دینے میں پیچھے نہیں ہٹے گا، شاید اسی لئے کہا جاتا ہے کہ محبت میں سب کچھ جائز ہے۔